اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 45 پیسے فی لیٹر کمی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 68 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 369 روپے 6 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل اب 395 روپے 20 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد پیٹرول صارفین کو فی لیٹر 5 روپے 45 پیسے ریلیف ملے گا، تاہم ڈیزل استعمال کرنے والوں کو فی لیٹر 3 روپے 68 پیسے اضافی ادا کرنا ہوں گے۔
واضح رہے کہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کے باعث حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین کررہی ہے، تاہم ہفتہ اور اتوار کو قیمتیں برقرار رکھی جاتی ہیں۔
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا