نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی، وزیر ہاؤسنگ ریاض حسین پیرزادہ اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری بھی اس موقع پر موجود تھے۔
وزیراعظم نے لبنانی وزیر داخلہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا، انہوں نے لبنانی قیادت کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔
ملاقات میں پاکستان اور لبنان کے دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کا جائزہ لیا گیا، دونوں جانب سے داخلی امور اور سکیورٹی کے شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔