شہباز شریف سے وزیراعظم آزاد کشمیر کی ملاقات، امن ، ترقی اور فلاحی منصوبوں پر تبادلہ خیال

شہباز شریف نے سید افتخار علی گیلانی کو آزاد جموں و کشمیر کا وزیراعظم منتخب ہونے اور منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

ملاقات کے دوران آزاد کشمیر کی مجموعی صورتحال، امن و امان، ترقیاتی امور اور خطے میں جاری فلاحی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پاکستان آزاد کشمیر کے عوام کی فلاح و بہبود اور خطے کی ترقی کے لیے حکومت آزاد جموں و کشمیر کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔

 

اُنہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وفاقی حکومت کشمیری بھائیوں کی ترقی، خوشحالی اور فلاح و بہبود کے لیے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے گی۔

 

آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم سید افتخار علی گیلانی نے وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

 

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چودھری اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ بھی شریک تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں