پاکستان اور اسرائیل کے درمیان شطرنج کا مقابلہ آج شیڈول تھا، تاہم پاکستان نے حکومتی پالیسی کے تحت اسرائیلی ٹیم کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا۔
صدر چیس فیڈریشن آف پاکستان ذیشان علی نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی اسرائیل کے حوالے سے واضح پالیسی ہے، حکومتی پالیسی کے خلاف اسرائیل سے میچ نہیں کھیل سکتے۔
ذیشان علی نقوی نے کہا کہ اسرائیل کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے کیا گیا ہے۔
ازبکستان میں منعقد ہونے والے شطرنج کے عالمی ایونٹ میں دنیا بھر سے 203 ممالک کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔