مہمند: پولیو ڈیوٹی پر جانے والی پولیس ٹیم پر فائرنگ، 2 اہلکار شہید

پولیس کے مطابق شہید اہلکار پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی ڈیوٹی کے لیے روانہ ہوئے تھے کہ تمانزئی کے علاقے میں ان کی ٹیم پر فائرنگ کردی گئی ۔ فائرنگ کے نتیجے میں سپاہی ظہور اور سپاہی فضل موقع پر شہید ہوگئے جبکہ سپاہی صابر زخمی ہوگئے ۔

 

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی اہلکار کو اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

 

دوسری جانب خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں نامعلوم مسلح افراد نے 4 پولیو ورکرز کو اغوا کرلیا۔ پولیس کے مطابق ٹانک کی یونین کونسل شیخ اتار کے علاقے گاؤں جیوس میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیو ورکرز کو اغوا کیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں