پاکستانی اداکار شہریار منور کے چہرے میں مبینہ تبدیلیوں پر ایک ڈاکٹر کے تبصرے نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔
نجی ٹی وی کے ڈرامے میں ابوبکر کا کردار ادا کرنے والے شہریار منور ان دنوں اپنی اداکاری اور شخصیت کے باعث مداحوں کی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔
حال ہی میں ایستھیٹک فزیشن ڈاکٹر عمارہ سعد ہاشمی نے انسٹاگرام پر اداکار کی پرانی اور نئی تصاویر کا موازنہ کرتے ہوئے انکےچہرے میں ممکنہ تبدیلیوں کی نشاندہی کی،ڈاکٹر نے ناک کی سرجری اور چہرے پر فلرز کے استعمال کا امکان ظاہر کیا اور ان کے نئے لُک کو سراہا۔