عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت 3 روزہ بڑی کمی کے بعد آج اضافہ ہوگیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 2400 روپے مہنگا ہونے کے بعد 4 لاکھ 12 ہزار 136 روپے کا ہوگیا۔ اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 2058 روپے 3 لاکھ 53 ہزار 340 روپے ہوگئی جبکہ فی تولہ چاندی 100 روپے مہنگی ہوکر 5488 روپے ہوگئی۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 4 ہزار ڈالر کی اہم حد سے بدستور نیچے ہے، عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 24 ڈالر مہنگا ہوکر 3896 ڈالر کا ہوگیا۔ واضح رہے کہ عالمی اور ملکی سطح پر مختلف عوامل سونے کی قیمتوں پر اثرانداز ہوتے ہیں، ان عوامل میں امریکی ڈالر کی قدر میں تبدیلی، عالمی معاشی صورت حال میں غیر یقینی، جغرافیائی کشیدگی اور سرمایہ کاروں کا رجحان شامل ہے۔ پاکستان میں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کے علاوہ روپے اور امریکی ڈالر کا شرح تبادلہ بھی مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت کے تعین میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ٹکر کارلسن نے دعویٰ کیا کہ ایران کا پک ایکس ماؤنٹین ممکنہ امریکی جوہری حملے کا ہدف ہوسکتا ہے۔ جہاں مبینہ جوہری تنصیبات 300 فٹ گہری گرینائٹ چٹانوں کے نیچے واقع ہیں۔

 

ٹکر کارلسن کے مطابق امریکی روایتی ہتھیار ان زیرِ زمین تنصیبات کو تباہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو صدر ٹرمپ پر جوہری حملے کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں اور ایران کے معاملے پر ان سے روزانہ رابطے میں ہیں۔

 

ٹکر کارلسن کا دعویٰ ہے کہ امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ اور سینٹ کام کے سربراہ بریڈ کوپر بھی ایران پر دوبارہ حملوں کے حامی ہیں تاہم صدر ٹرمپ جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے معاملے میں تاحال ہچکچاہٹ کا شکار ہیں۔ کارلسن کے مطابق صدر ٹرمپ 7 نومبر تک اس حوالے سے فیصلہ کرسکتے ہیں۔

 

انہوں نے خبردار کیا کہ ممکنہ جوہری حملے سے خلیج فارس میں تابکاری پھیل سکتی ہے۔ پانی کے ذخائر متاثر ہوسکتے ہیں اور عالمی سطح پر جوہری جنگ کے خطرات بڑھ سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں