پاسپورٹ ڈلیوری کاؤنٹرز ہفتہ کو صبح 8 سے شام 4 بجے تک کھلے رہیں گے، ہفتہ وار پاسپورٹ ڈلیوری کی سہولت دو ماہ تک جاری رہے گی۔
شہری ہفتہ کے روز بھی اپنے تیار پاسپورٹس وصول کر سکیں گے، ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے شہریوں کو تیار پاسپورٹس جلد وصول کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے کہا کہ معمول کے دفتری اوقات میں نہ آنے والے شہری ہفتہ وار سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔
انہوں نے پاسپورٹ درخواست گزاروں سے بروقت پاسپورٹس وصول کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ چھ ماہ سے زائد عرصے تک وصول نہ کیے گئے پاسپورٹس حکومتی پالیسی کے مطابق تلف کر دیئے جائیں گے۔