لارڈز ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم میں اکھاڑ پچھاڑ کا امکان، بابراعظم کی واپسی متوقع

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان لارڈز ٹیسٹ کے لیےقومی ٹیم میں اہم تبدیلیوں کا امکان ہے،جبکہ بابر اعظم کی ٹیم میں واپسی متوقع ہے۔

 

ذرائع کےمطابق بابر اعظم کی واپسی کی صورت میں اذان اویس کو ٹیم سےڈراپ کیاجاسکتا ہے،جبکہ وکٹ کیپربیٹرمحمد رضوان کو آرام دینے کی تجویز بھی زیرِ غور ہے۔

 

لارڈزکی ڈرائی کنڈیشنز کےباعث پاکستان دو اسپنرز کےساتھ میدان میں اترنےپر بھی غور کررہا ہے،پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 27 اگست سے لارڈز میں شروع ہوگا۔

 

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں