پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ ردوبدل، پیٹرول پمپ مالکان کے تحفظات برقرار

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ ردوبدل پر پیٹرول پمپ مالکان کے تحفظات برقرار ہیں۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ تبدیلی نے پیٹرول پمپ مالکان کے لیے اسٹاک کا انتظام مشکل بنا دیا۔

 

آل پاکستان پیٹرول پمپس اونر ایسوسی ایشن نے وفاقی وزیر پیٹرولیم کو ایک اور خط لکھ کر قیمتوں میں بار بار تبدیلی کو مالی اور انتظامی مشکلات کی وجہ قرار دے دیا۔

 

ایسوسی ایشن نے وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کو ایک اور خط لکھ کر تحفظات سے آگاہ کردیا، ملاقات کی باضابطہ درخواست بھی کردی۔

 

خط میں کہا گیا ہے کہ قیمتوں میں بار بار ردوبدل سے پیٹرول پمپ مالکان کے کیش فلو اور انوینٹری مینجمنٹ پر دباؤ بڑھ رہا ہے جبکہ اسٹاک کی مالیت کے تعین اور خرید و فروخت میں بھی غیر یقینی صورتحال پیدا ہورہی ہے۔

 

ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسا قابلِ عمل نظام بنایا جائے جو قیمتوں میں تبدیلی کے دوران پیٹرول پمپ مالکان کے مفادات کا تحفظ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں