ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ حملے سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ اس طرح کے حملے یمن کے تنازع کے پرامن اور پائیدار حل کے حصول کی کوششوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔