پاکستان کرکٹ اگر ٹھیک نہیں کریں گے تو ہاکی سے بھی برا حال ہوگا، کامران اکمل

سابق ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نے کہا ہےکہ پاکستان کرکٹ کا مذاق بن گیا ہے اگر ٹھیک نہیں کریں گے تو ہاکی سے بھی برا حال ہوگا۔

 

سابق ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز بہت چیلنجنگ ہو گی،انگلینڈ کی ٹیم مجھے اس سے پہلے اتنی کمزور کبھی نظر نہیں آئی۔

 

کامران اکمل نےہیری بروک اورجو روٹ اسکور نہ کریں تو پھر انگلینڈ مشکل میں آجاتی ہے،پیس پیس کہہ کرعباس کے تین سال ضائع کردیے،محمد عباس کے علاوہ ہمارے بولرز تجربہ کار نہیں ہے،ہمیں سنجیدگی سےسوچنا ہوگا، فیصلے کرنے ہوں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں