مولانا فضل الرحمٰن کی لاہور آمد، سیاسی صورتحال اور صوبوں کے معاملات پر گفتگو

ملاقات میں اینکر پرسنز سلمان غنی، سہیل وڑائچ، منصور علی خان اور دیگر بھی موجود تھے، اس موقع پر ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

 

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ صوبوں کا معاملہ اصل میں این ایف سی کا معاملہ ہے، آئین کہتا ہے کہ این ایف سی میں اضافہ ہوسکتا ہے، کمی نہیں ہوسکتی۔

 

انہوں نے کہا کہ جب گھر میں آگ لگی ہو تو اس وقت تقسیم کی بات نہیں ہونی چاہیے، ملک میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہے۔

 

جے یو آئی سربراہ کا کہنا تھا کہ تین صوبوں سے حکومت کی رٹ ختم ہوچکی ہے جبکہ وفاق صوبوں کی معدنیات پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔

 

پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد سے متعلق مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ یہ اتحاد ابھی پارلیمانی نوعیت کا ہے، اسے سیاسی اتحاد نہیں کہا جاسکتا۔

 

انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد فی الحال صرف پارلیمان کی حد تک ہے، گراؤنڈ لیول پر کوئی سیاسی اتحاد نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں