لیڈز ٹیسٹ: پاکستان پہلی اننگز میں 171 رنز پر آل آؤ

پاکستان کرکٹ ٹیم لیڈز ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 171 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔

 

عبداللہ شفیق 61 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ امام الحق نے 42 رنز کی اننگز کھیلی۔ سلمان علی آغا 21 اور محمد رضوان 12 رنز بنا سکے۔

 

کپتان شان مسعود اور سعود شکیل 5،5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ علی عثمان اور اذان اویس کھاتہ بھی نہ کھول سکے۔

 

انگلینڈ کی جانب سے اوئلی رابنسن اور جوش ٹنگ نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5،5 وکٹیں حاصل کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں