بریگیڈیئر جنرل محمد صادقیان نے کہا کہ فضائی دفاع نے طیاروں اور ڈرونز کو نشانہ بنا کر دشمن کے اندازوں کو غلط ثابت کیا، امریکا کے متعدد طیاروں اور ڈرونز کو مار گرایا گیا۔
ایرانی بریگیڈیئر جنرل کے مطابق دوسری جنگ سے قبل ایران نے اپنے فضائی دفاعی نظام کو مزید مضبوط کیا تھا، گزشتہ دو روز کے دوران خلیج فارس میں امریکی MQ-9 اسٹریٹجک ڈرون کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
محمد صادقیان نے کہا کہ حالیہ جنگ کے تجربات کی روشنی میں ایران کی فضائی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مؤثر بنایا گیا ہے۔