انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

انگلینڈ ٹیم کے ہیڈ کوچ برینڈن میکلم کا کہنا تھا کہ پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی، پاکستان کے لوگ بہت مہمان نواز ہیں، پاکستان میں ہمیشہ اچھی کرکٹ کھیلنے کا موقع ملا، پاکستان ایک مضبوط ٹیم ہے، اس کے خلاف جارحانہ حکمت عملی اپنانا ہوگی۔

 

یاد رہے دونوں ٹیمیں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ان ایکشن ہوں گی، انگلینڈ کی ٹیم 21 سال بعد پاکستان میں ون ڈے میچ کھیلے گی، انگلش ٹیم نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس کی۔

 

واضح رہے پاکستان نے سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا کو 37 رنز سے شکست دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں