عرب میڈیا کے مطابق اگر اقتصادی دباؤ کام نہ کیا تو امریکا ایران پرشدید حملے شروع کر سکتا ہے۔
العربیہ ٹی وی نے رپورٹ میں بتایا کہ واشنگٹن کو ایران کی جوابی کارروائیوں سے متعلق منصوبوں کی اطلاعات ملی ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ کو اطلاع ملی ہے کہ باب المندب آبنائے میں حوثی کشیدگی بڑھا سکتے ہیں۔ بحری جہازوں پر ایرانی حملے بھی دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں۔
العربیہ کے مطابق ٹرمپ نے کشیدگی کے باعث ایران کے ساتھ مذاکرات کو روکنے کا حکم دیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے اپنی مذاکراتی ٹیم کو بتایا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدے کے امکانات کم ہیں۔
قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف مزید سخت معاشی پابندیوں کا اعلان کردیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے خلاف کسی بھی ملک کیخلاف اب تک کی جانے والی سب سے زیادہ تباہ کن معاشی کارروائی کا اعلان کررہا ہوں ، ایران کے ساتھ مذاکرات وقت کا ضیاع ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے پاس اب بھی کچھ جنگی صلاحیت باقی ہے، ایران کے پاس جو بچاہے وہ ایک خالی خول کے سوا کچھ نہیں، آبنائے ہرمز سے تیل کی بہت بڑی مقدار گزر رہی ہے، آبنائے ہرمز مستقبل میں اتنی اہم نہیں رہے گی جتنی ماضی میں تھی۔