شہزادہ ہیری اور میگھن کی 6 سال بعد برطانیہ واپسی کا امکان

شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کے چھ سال بعد برطانیہ واپس منتقل ہونے کا امکان ہے۔

 

میڈیا رپورٹس کےمطابق شہزادہ ہیری اور میگھن کےبچوں،شہزادہ آرچی اور شہزادی للی بیٹ نے ستمبر سے برطانیہ میں اسکول شروع کرنے کے لیے داخلہ لے لیا ہے۔

 

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہیری اور میگھن برطانیہ واپسی کے باوجود شاہی ذمہ داریاں دوبارہ ادا نہیں کریں گے اور انہیں غیر فعال شاہی خاندان کےارکان کی حیثیت حاصل رہے گی،دی ٹیلی گراف کے مطابق جوڑا کسی شاہی رہائش گاہ کے بجائے لندن کےباہرایک نجی گھر میں قیام کرے گا۔

 

شاہ چارلس سےتعلقات میں بہتری کےتناظرمیں بھی اس واپسی کو اہم قراردیاجا رہا ہے،گزشتہ ماہ شاہ چارلس نے ہیری اور میگھن کے بچوں سےملاقات کی تھی،جس سےدونوں کے درمیان تعلقات میں بہتری کے اشارےملے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں