فریال گوہر کا تشدد سے حمل ضائع ہونے کا الزام؛ جمال شاہ کا ردعمل سامنے آگیا

یہ بھی کہا جاتا ہے کہ اپنے زمانے کی مشہور جوڑی کے درمیان طلاق 1989 یا پھر 1992 میں ہوئی تھی۔ جمال شاہ نے دوسری شادی 2005 میں کی اور ان کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔

 

 

اسی طرح فریال گوہر نے بھی سال 2002 میں کیلیفورنیا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر عرفان جمیل رحمان سے دوسری شادی کی تھی لیکن بدقسمتی سے ان کے شوہر کا 2011 میں کینسر کی وجہ سے انتقال ہو گیا تھا۔ SouthAsians & Diaspora

 

اداکارہ فریال نے حال ہی میں ایک ٹی وی چینل پر مارننگ شو میں اداکار جمال شاہ پر تشدد اور حمل ضائع کرانے سمیت سنگین الزمات عائد کیے ہیں۔

 

ادکارہ نے بتایا کہ شادی کے بعد تشدد کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ ان کا حمل ضائع ہوگیا تھا۔ اس کے بعد پھر ایسا ہوا اور اس بار جڑواں بچے ہونا تھے جس کے بعد انہوں نے علیحدگی کا حتمی فیصلہ کیا۔

 

فریال گوہر نے بتایا کہ شادی کے بعد متعدد بار چمڑے کے بیلٹ سے بار بار مارا جاتا تھا۔ پیٹھ اور گردوں پر ٹُھڈے مارے جاتے تھے جس کی وجہ سے گردوں کی سرجری کرانی پڑی تھی۔

 

اداکارہ فریال گوہر نے یہ بھی بتایا کہ شادی کے بعد مجھ پر سخت پابندیاں لگائی گئی تھیں۔ گھر سے باہر واک کے لیے بھی آزادانہ نہیں جا سکتی تھیں اور شناخت چھپانے کے لیے ساس کا برقع پہن کر یا بند رکشے میں سفر کرتی تھیں۔

 

فریال گوہر کے ہولناک انکشاف سامنے آنے پر اداکار جمال شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹویٹر) پر ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے تفصیلی بیان جاری کیا ہے۔

 

جمال شاہ نے کہا کہ ان کی 5 سالہ شادی کے دوران کبھی کوئی جسمانی تشدد نہیں ہوا اور دونوں بہت مہذب طریقے سے الگ ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں