پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا تھیم پارک اسلام آباد میں تعمیر کیا جائے گا،سعودی سرمایہ کار تھیم پارک منصوبے میں سرمایہ کاری کریں گے۔
منصوبے کی مفاہمتی یادداشت پردستخط کی تقریب لاہور کےقذافی اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی، جس میں وفاقی وزیرداخلہ اورچیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈمحسن نقوی نےبطورمہمان خصوصی شرکت کی،معاہدے پرچیئرمین سی ڈی اے اور چیئرمین سعودی پاکستان بزنس کونسل نے دستخط کیے۔
محسن نقوی نےمفاہمتی یادداشت پردستخط کا خیرمقدم کرتے ہوئےشہزادہ منصور بن محمد السعود کو مبارکباد دی۔ انکا کہنا تھا کہ سعودی عرب سے آئے معزز مہمانوں کا خیرمقدم کرتےہیں،اسلام آباد کے انفرااسٹرکچرکو جدید ترین شہروں کی طرز پر استوار کیا جا رہا ہے اور سعودی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
وفاقی وزیرداخلہ نےتھیم پارک منصوبےکو گیم چینجرقراردیتےہوئےکہا کہ آئندہ چند ماہ میں سعودی عرب میں رئیل اسٹیٹ کےحوالے سےروڈ شو منعقد کرنےکابھی منصوبہ ہے،اس موقع پرشہزادہ منصور بن محمد السعود نےکہا کہ پاکستان، بالخصوص اسلام آباد میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔