امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے لیے قبل از وقت ووٹنگ جاری ہے،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ نے بھی اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرلیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے ہمراہ ویسٹ پام بیچ میں قائم انتخابی دفتر میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ ووٹ ڈالنے کے بعد انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنی جماعت کے امیدواروں کو ووٹ دیا ہے۔ اس کے بعد وہ ریاست جارجیا میں انتخابی ریلی سے خطاب کے لیے روانہ ہوگئے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے امریکا میں بدعنوانی کے معاملے پر ڈیموکریٹس کو تنقید کا نشانہ بنایا اور دعویٰ کیا کہ کرپشن کا اصل مسئلہ ڈیموکریٹس کے زیر انتظام شہروں اور اضلاع میں ہے۔
امریکی انتخابات میں اب چند روز باقی رہ گئے ہیں اور مختلف عوامی جائزوں کے مطابق ریپبلکن پارٹی کو ایوان نمائندگان میں اکثریت کھونے کا خطرہ ہے، جبکہ سینیٹ میں بھی اس کی پوزیشن غیر یقینی بتائی جارہی ہے،واضح رہے کہ 2020 کے انتخابات میں ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن کامیاب ہوئے تھے۔