قومی اسمبلی سے انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کی منظوری، نوٹیفکیشن جلد جاری ہو گا: طارق فضل

وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا کہ کمیٹی کے اراکین کے ناموں کو حتمی شکل دینے کا عمل ابھی باقی ہے، قومی اسمبلی میں جب موشن پیش کی گئی تو تحریک انصاف نے اس کی مخالفت نہیں کی۔

 

انہوں نے کہا کہ مجوزہ کمیٹی 30 ارکان پر مشتمل ہوگی، جس میں قومی اسمبلی سے 20 جبکہ سینیٹ سے 10 اراکین شامل ہوں گے، کمیٹی میں نشستوں کی تقسیم ایوان میں جماعتوں کی عددی تناسب کے تحت ہو گی، کمیٹی کی تشکیل کا مقصد انتخابی نظام میں بہتری، شفافیت اور اصلاحات کے لیے پارلیمانی سطح پر مشاورت اور اتفاقِ رائے کو فروغ دینا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں