search
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نافذ،صدرمملکت نے وزیراعظم کی ارسال کردہ سمری پر دستخط کردیئے
گورنرخیبر پختونخوا صوبے کے ایڈمنسٹریٹر کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں گے، اعلامیہ ایوان صدر
TIKKA KHAN SANI
Oct 11, 2026
whatsaap
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نافذ،صدرمملکت نے وزیراعظم کی ارسال کردہ سمری پر دستخط کردیئے
تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں
صدرمملکت آصف علی زرداری نے خیبرپختونخوامیں ایمرجنسی لگانےکی سمری پردستخط کردیئے،گورنر کےپی صوبے کے ایڈمنسٹریٹر کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
ذرائع کے مطابق صدرمملکت نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کےنفاذ کی سمری پردستخط کر دیئے،صدر نے آئین کے آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت ایمرجنسی اور گورنر راج کی سمری پر دستخط کیے۔
اعلامیہ ایوان صدرمیں کہاگیا ہےکہ صدرپاکستان کا خیبر پختونخوا میں آرٹیکل 232 کے تحت ایمرجنسی نافذ کرنےکا فیصلہ کیا ہےاورخیبرپختونخوا میں دہشتگردی کےبڑھتےواقعات،امن وامان کی سنگین صورتحال پر ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا ہے۔