جنوری میں ایرانی حکام نے ملک بھر میں ہونے والے ان مظاہروں کو سختی سے کچل دیا تھا جو مہنگائی اور پڑھتے ہوئے روزمرہ اخراجات کے خلاف شروع ہوئے تھے۔
انسانی حقوق کی تنظیموں کا اندازہ ہے کہ ان مظاہروں کے دوران دسیوں ہزار افراد ہلاک ہوئے، ایرانی حکومت نے تین ہزار سے زائد ہلاکتوں کا اعتراف کیا ہے، تاہم اس کا مؤقف ہے کہ یہ ہلاکتیں مظاہرین کی کارروائیوں اور امریکہ و اسرائیل کی مبینہ منصوبہ بندی کے نتیجے میں ہوئیں
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق دو دہائیوں پر محیط اپنے فلمی کیریئر کے دوران درجنوں فلموں میں اداکاری کرنے والی الناز شاکردوست نے فروری میں کہا تھا کہ وہ ملک گیر احتجاج کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن میں ہزاروں افراد کی ہلاکت کے بعد ایران میں دوبارہ کبھی اداکاری نہیں کریں گی۔
امریکا میں قائم انسانی حقوق کے کارکنوں کی خبر رساں ایجنسی ہرانا اور آزاد میڈیا ادارے امتداد کے مطابق اداکارہ کو سنائی گئی سزا کے خلاف اپیل بھی مسترد کر دی گئی ہے، یہ خبر اداکارہ کے وکیل سے گفتگو کے بعد دی گئی۔