اسحاق ڈار کی سعودی اور ترک وزرائے خارجہ سے گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزارت خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے گفتگو کے دوران موریطانیہ کے اسماعیل ولد شیخ احمد کے اتفاقِ رائے سے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا نیا سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر انہیں مبارکباد دی۔

 

دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا، گفتگو میں آر فور کے آئندہ اجلاس سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے، دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطہ اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں